حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید احمد خاتمی نے مدرسہ فیضیہ میں امام خمینیؒ کی برسی اور قیام 15 خرداد کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے انبیاءؑ اور امام خمینیؒ کے راستے کی مشترکہ خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ استکبار سے مقابلہ انبیاءؑ اور امام خمینیؒ کی مشترکہ خصوصیت ہے۔ امام خمینیؒ نے اس خصوصیت میں انبیاءؑ کی پیروی کی ہے۔ ان کی اس خصوصیت پر آج بھی عمل ہو رہا ہے۔ کیونکہ ’’لا الہ الا اللہ‘‘ استکبار سے دشمنی کی علامت ہے۔
حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے رکن نے کہا کہ جھوٹ بولنا ٹرمپ کی عادت ہے۔ یہ بات ہمارے لیے تجربے سے ثابت ہے کہ امریکہ صرف طاقت اور زور کی زبان سمجھتا ہے۔ جب امریکی وحشی درندوں نے ہمارے جنرل قاسم سلیمانیؒ کو انتہائی بزدلی سے شہید کیا تو ہم نے خدا کے فضل و کرم سے ان کے فوجی اڈے عین الاسد پر حملہ کر کے اسے نابود کر دیا۔ ٹینکروں کا وینزویلا کے ساحل پر لنگر انداز ہونا ایران کی زبردست فتح ہے۔ جب بے وقوف امریکی وزیر خارجہ نے دھمکی دی کہ ہم ان آئل ٹینکروں کو نشانہ بنائیں گے تو اس کو بخوبی علم تھا کہ ہم بھی اس کے جواب میں ان کے اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔
مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے امریکہ سے مذاکرات کی بات کرنے والوں کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا ان سالوں میں جرائم پیشہ امریکہ کے جرائم اور شرارتوں میں کمی آئی ہے؟ کیا بہتر نہیں ہے کہ اس بڑے شیطان کے مقابلے میں امام خمینیؒ کی طرح مزاحمت اور ثابت قدمی کا راستہ اپنائیں؟
تہران کے عارضی امام جمعہ نے کہا: امام خمینیؒ کے خط اور راستے کے مطابق امریکہ سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور جو امریکہ سے مذاکرات کی باتیں کرتے ہیں وہ خط امام اور خط ولایت سے منحرف ہیں۔
آیت اللہ خاتمی نے نئے پارلیمنٹ کی سرگرمیوں کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے اراکین سے امید کرتے ہیں کہ وہ ملک میں عدل و انصاف کے اجراء کے لیے قوانین بنائیں گے۔
انہوں نے آخر میں انبیاءؑ کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی ہدایت و رہنمائی کرنا، دنیا طلبی سے اجتناب، قول و فعل میں خلوص، شجاعت و بردباری، صبر و استقامت، استکبار دشمنی اور عدالت پسندی انبیاءؑ کی اہم خصوصیات میں سے ہیں، جو بشر کی ترقی و کمال کے لیے خداوند عالم کی جانب سے مبعوث ہوے ہیں۔
![جو امریکہ سے مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ خط امام اور خط ولایت کا مخالف ہے، آیت اللہ خاتمی جو امریکہ سے مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ خط امام اور خط ولایت کا مخالف ہے، آیت اللہ خاتمی](https://media.hawzahnews.com/d/2020/06/03/4/970521.jpg)
حوزہ/ تہران کے عارضی امام جمعہ نے کہا ہے کہ امام کے مطابق امریکہ سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور جو مذاکرات کی بات کرتے ہیں وہ خط امام اور خط ولایت کے مخالف ہیں۔
-
کرونا پر غلبہ پانے کے لئے حوزہ علمیہ کے علماء کی معنوی و سلامتی نصیحت
حوزہ/حوزہ علمیہ کے جامعہ مدرسین و عالی کونسل کے ممبران ، اساتید اور حکام نے کرونا وائرس پر غلبہ پانے کے لئے صحت و اخلاق کے اصول پر عمل کرنے کی تاکید کی…
-
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی سوچ احمقانہ سوچ ہے،امام جمعہ تہران
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی معاندانہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ…
-
وینزویلا کا اعلان:مار گرایا امریکی جہاز!
حوزہ/وینزویلا کی فوج نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ امریکی رجسٹریشن نمبر والا ایک طیارہ غیر قانونی طور پر وینزویلا کی فضائی حدود میں جب داخل ہوا تو اس کے جنگجوؤں…
-
امام خمینیؒ کو اصولوں کی رعایت، عزم محکم اور ارادۂ مستحکم نے کامیابی سے ہمکنار کیا،علامہ منتظر مہدی رضوی
حوزہ/۳۱ سالوں کا فراق آنکھوں سے دیکھتے ہوئے گزر گیا مگر ذہن سے اوجھل نہ ہو سکا ساتھ ہی ہر گوشہ وکنار میں رہنے والے جو کہ امام خمینیؒ سے متعارف تھے ان کے…
-
عراق میں امریکی فوج کی موجودگی خطے کے ممالک کے لئے باعث تشویش ہے،رہنما الحکمت پارٹی عراق
حوزہ / حسن فدعم نے عراق میں امریکی فوج کی موجودگی خطے کے بہت سارے ممالک کے لئے تشویش کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ: عراقی پارلیمنٹ، بغداد اور امریکہ…
-
واقعہ کربلا نے سوئی ہوئی انسانیت کو بیدار کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ واقعہ کربلا نے سوئی ہوئی انسانیت کو بیدار کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا اگر جناب سید الشہداء قیام نہ کرتے تو دنیا کے مظلوموں کو آزادی کی تحریکیں…
-
متعصبانہ سلوک کے باوجود امریکہ خود کو انسانی حقوق کا علمبردارکہتے نہیں شرماتا،مولانا تقی عباس رضوی
حوزہ/امریکہ میں نسلی تعصب اور معاشرتی ناہمواری کی تاریخ کوئی نئی نہیں بلکہ ایک پرانی تاریخ ہے، امریکہ اسلام کے بتائے اصولوں پر مبنی نظام عدل و مساوات…
-
مرجعیت ہمیشہ سے طاقتور تھی لیکن اس کی طاقت کا اندازہ امام خمینی(رح) کے انقلاب کے بعد ہوا،مولانا سید ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ایران کے اندر کہیں بھی امریکہ زندہ باد کا نعرہ نہیں سنائی دے گا لیکن الحمد للہ آج امریکہ میں خمینی اور خامنہ ای کے نعرہ لگتے ہیں۔
-
امام خمینیؒ کا راستہ مستضعف اقوام میں احساس بیداری جگانا تھا، علامہ غلام عباس رئیسی
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ نے کہا کہ امام خمینیؒ کا راستہ صرف جنگ و جہاد کا نہیں تھا بلکہ وہ دنیا کے ساری مستضعف قوم میں احساس بیداری لانا چاہتے تھے تا کہ…
آپ کا تبصرہ